|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2020

کو ئٹہ: خضدار میں لیویز کی خا لی آسامیوں کے لئے ٹیسٹ و انٹر وویو میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلا ف خضدار تا کوئٹہ لانگ مارچ کے شرکا ء نے کہا ہے کہ اگر ان کے جا ئز مطالبا ت کو تسلیم نہ کیا گیا اور+ مہری بر قرار رہی تو وہ احتجاج کو وسعت دینے پر مجبور ہوں گے ۔

پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے باہراحتجا جی مظا ہرین سے خطاب میں سمیع اللہ و دیگر کا کہنا تھا کہ خضدار میں لیویز کی خالی آسامیوں پر تقرری کے لئے میرٹ کی پامالی کی گئی ہے جس کے خلاف انہوں نے احتجاج کیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر انہیں مجبوراً کوئٹہ تک پیدل لانگ شروع کیا۔

اور 10روز کی طویل پیدل مسافت کے بعد کوئٹہ پہنچے مگر یہاں 3دن سے شدید سرد موسم میں احتجاج کے با وجود کسی حکومتی عہدیداران نے ان سے رابطہ تک نہیںکیا اور نہ ہی کسی نے ان کے مطالبہ کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے جو کہ باعث تشویش ہے ۔

انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم یافتہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لے کر روزگار کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر خضدار میں لیویز کی خالی آسامیوں پر مبینہ طور میرٹ کی پامالی کا نوٹس لے کر میرٹ پر بھرتیاں نہ کرائی گئی تو وہ احتجاج کو مزید وسعت دیدیں گے ۔