|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2020

کوئٹہ: بانک کریمہ بلوچ کی کینڈا میں شہادت افسوسناک اور قابل مذمت ہے نیشنل پارٹی مطالبہ کرتا ہے کہ بانک کریمہ کی شہادت اور اغوا کے پس پردہ محرکات کو عوام کے سامنے لانا انتہائی ضروری ہے۔

کریمہ بی بی کی شہادت ایک بہت بڑا المیہ ہے بلوچستان کی سیاست میں ان کا اپنا ایک مقام اور سیاست ہے جس سے اختلاف ممکن ہے لیکن اس سے انکار ممکن نہیں یہ ایک زمہ دار ملک کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

کینیڈین حکومت اپنی زمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس سانحے کی تحقیقات میں کوئی کسر فروگزاشت نہیں کریں گئے اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں آسودہ مقام عطا فرمائے۔ غم و افسوس کے اس مرحلے پر مرحومہ کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔