|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2020

کوئٹہ: وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ  صوبائی حکومت پارٹی کے اس ایجنڈے کی تکمیل کے لئے نہ صرف پر عزم ہے بلکہ شروع دن ہی سے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اقتدار میں آنے سے پہلے عوام کے ساتھ جتنے بھی وعدے کئے تھے وہ تمام وعدے ایک ایک کر کے پورے کئے جائیں گے اور موجودہ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے  صوبائی حکومت تمام اضلاع اور حلقوں کی یکساں بنیادوں پر ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

اور اس سلسلے میں کسی بھی علاقے اور حلقے کے ساتھ نا انصافی نہیں کی جائے گی۔ صوبے کے تمام علاقوں میں لوگوں کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا حکومت اس مقصد کے لئے۔

اضلاع کی سطح پر چھوٹے بڑے تمام ہسپتالوں میں طبی عملے اور آلات علاوہ دیگر سہولیات کی فراہمی اور ان کی تجدیدکاری کے ایک بڑے منصوبے پر کام کر رہی ہے اور ان منصوبوں کی تکمیل۔

سے عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات مقامی سطح پر فراہم ہونگی اور انہیں بنیادی نوعیت کی طبی خدمات کے لئے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنے پڑے گا۔  انہوں نے کہا کہ جونہی کورونا کی موجودہ صورتحال میں بہتری آتی ہے وہ مختلف علاقے کا دورہ کریں۔