|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

بیلہ: مین آر سی ڈی شاہراہ کھیر گولاء کے مقام پر تیز رفتار کوچ الٹ گئی حادثے میں 14 افراد زخمی، شدید زخمیوں کو کراچی ریفر کردیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مین آر سی ڈی شاہراہ کھیر گولاء کے مقام کوئٹہ سے کراچی جانے والی تیز رفتار ارباز کوچ نمبر LES.755 بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔

جس کے نتیجے میں 14 افراد شدید زخمی ہوگئے اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122 اور لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکار اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن بیلہ کیپٹن (ر) عارف احمد لیویز فورس کے جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال بیلہ اور 1122 ریسکیو سینٹر منتقل کرکے طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیئے کراچی منتقل کردیا۔