|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چیئرمین سی پیک جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزرات ریلوے اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفاقی وزیر سے ملاقات میں چیئرمین سی پیک نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران سی پیک منصوبے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران ریلوے کو جد ید خطوط پر استوار کر نے اور ایم ایل ون منصوبے کے حوالے سے باہمی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔چیئرمین سی پیک نے یقین دہانی کراوتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون ان کے نزدیک ملک کا اہم تر ین منصوبہ ہے۔ملاقات کے دوران وزیر ریلوے کے اسپیشل اسسٹنٹ غلام دستگیر بلوچ اورودیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

وزیر ریلوے نے بتا یا کہ پاکستان ریلوے کا مسقتبل ایم ایل ون منصوبے سے جڑا ہوا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو بلواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ جس سے ٹرین کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔

لاہورتاکراچی کا سفر دورانیہ صرف 8 گھنٹے ہوگااور جبکہ راولپنڈی اور لاہور صرف اڑھائی گھنٹے۔ ملتان اور لاہور 2 گھنٹے۔ کراچی اور راولپنڈی دس گھنٹے رہ جائے گا۔

ٹریک کے دونوں طرف فینیسنگ ہوگی۔ تمام پھاٹکوں کا خاتمہ ہوجائیگا۔ایم ایل ون کیساتھ ساتھ ایم ایل ٹو اور کوئٹہ گوادر پر بھی کا م کرینگے۔ ہماری ریل پورے ملک کوجوڑے گی۔گوادر پورٹ کو نئی زندگی دے گی۔