کوئٹہ: پبلک اکاونٹس کے چیئر مین میر اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ محکمہ لو کل گورنمنٹ میں میونسپل کمیٹیوں نے بغیر کوٹیشن اور ٹینڈر کے کام کروائے آئندہ بی پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائیگی ،بغیر ٹینڈر خریداری پر انکوائری کر کے کمیٹی کو رپورٹ جمع کروائی جائے ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں میونسپل کمیٹیز کے ساتھ کمپلائنس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اختر حسین لانگو، نصراللہ خان زیرے، ملک نصیر شاہوانی، زابد علی ریکی، ثناء اللہ بلوچ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمد رضا ،سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ، ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ (لوکل کونسلز) محکمہ قانون، محکمہ خزانہ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں اور میونسپل آفیسران نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے۔
چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا کہ میونسپل کمیٹیز کو سول ورکس میں مشکوک اخراجات کو ریگولائراز کرنے کے لئے وقت دیا گیا اس کے باوجود اب تک اخراجات ریگولائراز نہیں کئے گئے کمیٹی مشکوک اخراجات کو ریگولائراز کرنے کے لئے محکمے کو ایک ماہ کا مزید وقت دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا منصوبہ بندی کرنے سے محکموںکو کافی حد تک مدد ملتی ہے۔
کمیٹیاں کچروں کو اٹھانے کے لئے محکمہ خزانہ سے پیسے کیوں ڈیمانڈ نہیں کرتیں کسی بھی کام کو کرنے کے محکمہ منصوبہ بندی کیا کرے انہوںنے کہا کہ گاڑیوں کی مرمت پر زیادہ پیسے خرچ ہوئے لیکن محکمہ نے ٹینڈر کیئے بغیر رقم خرچ کی ایک لاکھ سے زائد مالیت کے معاملات کو ٹینڈر نہیں کیا گیا آئندہ بی پیپرا رولز کی خلاف ورزی پر سخت سزا دی جائے گی چیئرمین نے کہا کہ محکمہ لو کل گورنمنٹ نیب سے رابطہ کرکے اختتام پذیر ہونے والے ریفرنس اور کیسز کا ریکارڈ واپس منگوائے ۔
انہوں نے کہا کہ کمپلائنس رپورٹس پر محکمے اپنے پیراز پر واپس کنٹیسٹ کررہے ہیںیہ مرحلہ کنٹیسٹ کا نہیں بلکہ پی اے سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کا ہے جن پیراز پر پہلے فیصلہ ہو چکا ہے ان پر محکمہ واپس بحث کرنے سے گریز کرے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی چمن، صحبت پور اور مچھ نے بغیر کوٹیشنز اور ٹینڈرز کے خریداری کی ہے بغیر ٹینڈرز اور کوٹیشنز بدعنوانی کو جنم دیتی ہے۔
لہذا ایسی مشق کرنے سے اجتناب کیا جائے چیئرمین نے بغیر ٹینڈر خریداری پر انکوائری کا حکم دینے ہوئے کہا کہ انکوائری کر کے کمیٹی کو رپورٹ جمع کروائی جائے اجلاس کو بتایا گیا ۔
کہ چمن میونسپل کارپوریشن نے ریکوری کے بدلے ٹھیکیدار کی زمین میونسپل کمیٹی کے نام کر دی ہے ۔چیئر مین اختر حسین لانگونے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زمین کا قبضہ بھی محکمہ اپنے پاس لے کر متعلقہ زمین کو استعمال میں لے آئے۔