اسلام آباد; پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کی اور انہیں وفاقی وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کے اداروں کی کارکردگی پر بھی گفتگو ہوئی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں اور وفاقی وزارت داخلہ اس سلسلے میں اپنا کام تندہی سے کررہی ہے کیونکہ بلوچستان پاکستان کی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے