|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2020

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کرسمس کے پر مسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم بھی اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشی میں شریک ہیں سردار یار محمد رند نے کہا ہے پاکستان اور اسکے آئین میں اقلیت کو جو حقوق دیئے گئے ہیں

ان پر مکمل عمل در آمد جاری ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ آج تک پاکستان نے مسیحی برادری سمیت دیگر مذہبی اقلیتوں کو برابر کا شہری سمجھا ہے اور
مسیحی برادری سمیت ملک اور بلوچستان میں بسنے والی دیگر تمام اقلیتوں کو اپنی مذہبی عبادات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔ حال ہی میں بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف اور بی اے پی کی اتحادی حکومت نے اقلیتی برادری کیلئے بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں مختص نشستوں میں اضافہ کیا ہے جو کہ کرسمس کے موقع پر اقلیتی برادری کو ہماری اتحادی حکومت کا ایک تحفہ ہے