|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2020

اسلام آباد: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے چینی سفیر نونگ رونگ نے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک کے تحت اقتصادی تعاون، گوادر اور ساحلی علاقوں کی ترقی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ملک اور صوبے کی ترقی میں بلوچستان اور بالخصوص صوبے کے ساحلی پٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

جس میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے ملک اور صوبے کی معیشت مضبوط ہوگی اور مجموعی طور پر ترقیاتی منصوبے صوبے کی خوشحالی اور ترقی کا باعث بنیں گے۔ اس موقع پر چینی سفیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان تعلقات پائیداردوستی اور بھائی چارے کا مظہر ہیں اورسی پیک دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہوگی