|

وقتِ اشاعت :   December 25 – 2020

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے فروموات ملک کی ترقی اور قوم کی خوشحالی کے لئے مشعل راہ ہیں، قائد اعظم کی جدوجہد کے باعث ہمیں آزاد ریاست ملی ، ہمیں قائد اعظم کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اہم ترین فلسفے پر کام ،کام اور صرف کام کرنے کی ضرورت ہے مسیحی برداری کو انکے مذہبی تہوار پر مبارکباد دیتے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان قائد اعظم کی عظیم فکر کی بدولت ممکن ہوا انکی سیاسی سوچ اور فہم کی وجہ سے ہم پاکستان جیسی آزاد ریاست میں زندگی بسر کر رہے ہیں قائد اعظم کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں مسلم لیگ(ن) چاہتی ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے تصور کا پاکستان بنایا جائے جس میں عوام کے مسائل حل ہوں۔

اور انہیں انکی دہلیز پر بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں آج پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں ہمیں قائد اعظم کے اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اہم ترین فلسفے پر کام ،کام اور صرف کام کرنے کی ضرورت ہے جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی بقاء کاواحد راستہ جمہوریت کی بحالی ،پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی ہے جس پر چلتے ہوئے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنایا جاسکتا ہے۔

قائد اعظم نے بھی ہمیں یہی تعلیمات دی ہیں جن پر سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مسیحی برداری کو کرسمس کے تہوار پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اقلتیوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اور انہیں ملک کا اہم حصہ تصور کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے اپنے ہر دور میں اقلتیوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ۔