|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ میں سوئی گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے جان محمد روڈ کے کوچہ شیر محمد کے ایک مکان میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو سگے بھائی اشفاق احمد اور مشتاق احمد جاں بحق ہوگئے ۔

ہلاک ہونے والے دونوں بھائی پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ کے رہائشی تھے اور مزدوری کیلئے کوئٹہ آئے ہوئے تھے پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئیں ۔

علاوہ ازیں کوئٹہ میں گیس لیکچ کے باعث دھما کہ دو افراد جھلس کر زخمی۔ پولیس کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علا قے میکا نگی روڈ شاہ ٹا ور کے قریب گھر میں گیس لیکچ کے باعث دھما کہ ہوا جس نتیجے مین صفی اللہ، سکند خان جھلس کر زخمی ہو گئے پو لیس نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا مز ید کاروائی جا ری ہے ۔