|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ روز منعقد ہونے والے محکمہ ریونیو سے متعلق اجلاس میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عشر، آبیانہ اور لینڈ ریونیو رسئپٹس کی مد میں کم وصولی پر ناپسندیدگی۔

کا اظہار کرتے ہوئے تمام ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی کارکردگی کا از سر نو جائزہ لینے اور محاصل کی وصولی سے متعلق اپنی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے مالی سال میں ریونیو کی کم کلیکشن کے حوالے سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبے کے ساتھ مذاق کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے لینڈ ریونیو کلیکشن کو بڑھانے کے لئے۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمر مسعود،سیکریٹری خزانہ نورالحق بلوچ،اسپیشل سیکریٹری خزانہ لعل جان جعفر اور تمام ڈویژنل کمشنروں کو اس حوالے سے ایک نشست منعقد کرنے اور اس حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔