|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2020

دالبندین: نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ تنگ آمدبجنگ آمد نومہینوں سے سیندک پروجیکٹ کے افیسران ومنیجنٹ کے مظالم وزیادتیوں پر آج سیندک کے مقامی بلوچ ملازمین مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کرنا ایک جراتمندانہ عمل ہے منیجمنٹ کی بوکھلاہٹ وگھبراہٹ میں مظاہرین کو مختلف طریقوں سے ڈرانے دھمکانے کاعمل بزدلانہ ہے۔

بیان میں سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرکے کہاگیا کہ وہ خود بہت بڑی قوت ہے اگر وہ خوف اور ڈر کے ماحول سے نکل کر میدان میں آئیں اسلامی و بلوچی روایات سے نا بلد چائنیز افسران اور کرپٹ وبے ضمیرپاکستانی افیسران کے ظالمانہ استحصالی پالیسیوں اور کرپشن کا خاتمہ ہمیشہ کے لئے کرسکتے ہیں سیکورٹی اداروں سے ڈرانے کا حربہ ان افیسران کا خاص ہتھیار ہے۔

اس ملک میں مزدور ملازمین کے حقوق کاتعین آئین وقانون کی شکل میں موجود ہے اگر کوئی انھیں نظرانداز کرکے بدمعاشی پر اتر آئے گا تو اس کے خلاف قانونی جنگ بھی جاری رکھیں گے بیان میں سیندک پروجیکٹ کے احتجاج کرنے والے ملازمین کامکمل حمایت وتعاون کا اعلان کیا گیا اور کہاگیا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقہ کا ساتھ دیا ہے۔

بیان میں سیندک پروجیکٹ کے پاکستانی افیسران کو تنبیہ کیاگیا کہ وہ اپنی غلیظ اورسازشی حرکتوں سے باز رہ کر چائنیز منیجمنٹ کوملازمین کے خلاف طاقت کااستعمال کرنے کی ترغیب نہ دیں ورنہ یہ ان کے حق میں بہتر نہیں رئیگا کیونکہ وہ اسی معاشرے میں رہتے ہیں انھیں یہ سوچنا ہوگا۔