|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2020

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکمران محمد علی جناح کی سالگرہ اور اِن کے دوسرے تقریبات دھوم دھام سے مناتے ہیں۔

لیکن خان قلات اور جناح کے مابین Stand Still Agreement کو نظرانداز کر کہ دہرا معیار کی عکاسی کرکے یہ محسوس کرواتے ہیں باقی تقریبات سب ڈرامے ہیں۔

کرسمس کے موقع پر انہوں نے پیغام میں کہا کہ تمام کرسچن بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہو ، آئے سب مل کر امن احترام اور خوشحالی کے ساتھ اس طرح کے خوبصورت موقعوں کو منائیں ۔