دالبندین: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ناہب صدر میرمولابخش گورگیج نے کہاہے کہ سیندک پروجیکٹ انتطامیہ کی جانب سے ملازمین پر جبری پابندیاں اور انٹرنیشنل لیبر پالیسیز کی مسلسل خلاف ورزیاں انتہائی قابل مذمت ہے۔
اسوقت دنیا بھر میں کرونا کی وبا کے پیش نظر قرنطینہ کرنے کا ایک مربوط میکنزم موجود ہے مگر سیندک کی مقامی انتظامیہ چینی مینجمنٹ کے ساتھ ملکر قرنطینہ کے نام پر ملازمین کو زہنی ازیت کا شکار کرکے بین الاقوامی لیبر پالیسیز کو پاوں تلے روند رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ المیہ ہے کہ چینی حکومت اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کراکر انھیں ریلیف دیتی
لیکن اس کے برعکس ملازمین کو مسلسل کرونا پابندیوں کی آڈ میں زینی ٹارچر کرکے انھیں پروجیکٹ سے بیدخل کرنے کی ایک مذموم پالیسی پر گامزن ہے۔انھوں نے احتجاجی ملازمین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی انکے جایز حقوق کے جدوجہد میں انکے شانہ بشانہ ریے گی اور ضرورت پڑنے پر سینٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کیجانب سے مزمتی قرارداد بھی عمل میں لائی جائیگی۔