|

وقتِ اشاعت :   December 26 – 2020

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے جامعہ بلوچستان کے حالیہ نان ٹیچنگ اسٹاف کے بھرتیوں میں اہل کو لائق بلوچ امیدواروں کو نظرانداز کرکے میرٹ کے برخلاف بھرتیاں کی گئی50 سے زائد بھرتیوں میں صرف 7 بلوچ امیدواروں کو بھرتی کیا گیا۔

اور میرٹ کے خلاف ٹیسٹ میں پوزیشن لینے والوں کو ڈراپ کی گئی جوکہ موجودہ وائس چانسلر،پرووائس چانسلر و رجسٹرار کے ایماء پر ہوئے موجودہ وائس چانسلر اورانکا گروہ بلکل سابقہ طرز پر یونیورسٹی کو چلا کر سفارش و من پسند لوگوں کو نواز رہے ہے سابقہ وائس چانسلر جاوید اقبال کو جسطرح ادارے میں طاقت کے زورپر کرپشن کمیشن و اقرباء پروری کی اجازت دی گئی اس سے یونیورسٹی اسیکنڈل کا شکار ہوئی ۔

موجودہ وائس چانسلر کا طریقہ کار اس سے بھی خطرناک نتائج کا سبب بن سکتی ہے یونیورسٹی میں بھرتیوں سمیت تمام امور میں کرپشن کا سلسلہ جاری ہے شعبہ امتحانات کو مخصوص لابی صرف زاتی مقاصدکے لئے ۔

استعمال کررہی ہے تاکہ ایک دفعہ پھر بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کی جاسکے ان تمام امور کے حوالے سے بی ایس او کسی صورت خاموش نہیں رہے گی شدید احتجاج اور بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرینگے۔