|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

تربت: مندکے سوشل ایکیٹوسٹ بانک ساجدہ بلوچ نے اپنے اخباری بیان میں بی ایس کے سابق چیئرپرسن اور بلوچ سوشل ایکٹیوسٹ شہید بانک کریمہ بلوچ کی شہادت کو بلوچ قوم کیلئے عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے مزکورہ افسوسناک شدید مزمت کی۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق بین الاقوامی کیمشن اور خصوصا کینیڈا کی جمہوری حکومت سے فوری تحقیقات اور انصاف فراہم کرنے مطالبہ کیا اور مزید کہاکہ شہید رانی بانک کریمہ بلوچ نہ صرف بلوچ بلکہ دنیا تمام محکوم اقوام کی آوازتھیں جس نے اپنی زندگی دنیابھرمیں سماجی سیاسی ومعاشرتی مساوات اور پرامن بقاء باہمی کیلئے وقف کررکھی تھی۔

بطور سیاسی استاد اور قائد شہید رانی کی سیاسی جدوجہد رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ شہید رانی کی سیاسی جدوجہد دنیا بھر بالخصوص بلوچ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے،ہم بطور سیاسی شفیق استاد شہید بانک کریمہ بلوچ کی جدوجہد اور شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں۔