کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم 12مصالوں کی جاٹ ہے جواقتدار کے حصول کیلئے عمران خان کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہے اپوزیشن کو اگر عوام سے ہمدردی ہے اور وہ چاہتی ہے کہ وہ عوامی مسائل پر بات کرے تو اسکا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے ۔
عوام نے 2018، گلگت بلتستان کے انتخابات، لاہور کے جلسوں میں پی ڈی ایم کو مسترد کردیا زندہ دلان لاہور نے ثابت کیا کہ وہ زندہ ہیں لاہور کے ناکام جلسے کے بعد میاں نواز شریف، مسلم لیگ (ن) سمیت پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے ،اسرائیل ہمارا بدترین دشمن ہے اسے کسی بھی صورت تسلیم نہیں کریں گے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن قوم کو وضاحت دیں کہ آیا انکا نمائندہ اسرائیل گیا یا نہیں۔
عمران خان پاکستان کو قائد اعظم کے وژن کا پاکستان بنائیں گے ۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں قائد اعظم ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئر مین اربا ب ناصر حیدر کاسی و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ ہندوستان کا چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد ہمیں آزادی اور قائد اعظم کے دو قومی نظریے کی قدر ہوئی ہے۔
74سال تک ملک کے ساتھ غیر مخلصانہ روئیے نے ہمیں ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو اسلامی دنیا کی سپر پاور بنانا کا عظم کر کے آئے ہیں ہم ملک میں معاشی، تعلیمی، سماجی ،عدالتی انصاف فراہم کریں گے 2018میں جو ملک 30ہزار ارب کا مقروض تھا آج اسکا کرنٹ اکائونٹ 17سال بعد سرپلس ہوا ہے ملک کی ریکارڈ برآمدات کی جارہی ہیں۔
8کروڑ میٹر کپڑے کے ایڈوانس آرڈر ہیں وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران بہترین حکمت عملی سے لہر سے ملک کو بچایا ساتھ ہی لاک ڈائون نہ کرکے کروڑوں لوگ کو بھی بھوک و افلاس سے بچایا انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سے لیڈران نے مغربی روٹ کی بات کی اور لاہور میں اورنج لائن بنائی پی ٹی آئی کی حکومت نے کوئٹہ ژوب شاہراہ، زیارت شاہراہ، کراچی تا چمن شاہراہوں کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔
کوئٹہ میں امراض قلب کا ہسپتال، نسٹ یونیورسٹی تعمیر ہورہے ہیں ،صوبے کے پسماندہ ترین جنوبی اضلاع کو 600ارب کا پیکج دیا گیا ہے جبکہ شمالی علاقوں کو بھی ضروریات کے مطابق پیکج دیں گے ہم عوام کے حالات زندگی بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں فورسز کے جوانوں کو شہید کیا گیا اس سے قبل زیارت میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو بھی نظر آتش کیا گیا تھا۔
چند ملک دشمن عناصر نوجوانوں کو وغلانا چاہتے ہیں اور ہمارے بیچ نفرت کے بیج بونا چاہتے ہیں لیکن شرپسند عناصر ہمارے دلوں سے وطن کی محبت ختم نہیں کرپائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے متعلق افواہیں اڑائی جارہی ہیں کہ ہم اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے ہیں میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ حکومت ایسا کبھی نہیں کریگی اسرائیل ستم گر ظالم ملک ہے جو فلسطین پر قابض ہے۔
ہم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ تین تین بار حکومتیں کرنی والی جماعتوں کا لاہور کا جلسہ ناکام ہوا عدالت نے تاریخی فیصلے دیگر تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو تاحیات نااہل قرار دیکر عبرت کا نشان بنایا۔
اس شخص نے عوام سے زیادہ اپنے آپ اور اپنے بچوں کو ترجیح دی بڑے بڑے دعوے کرنے والے ناکامی کا شکار ہوئے جبکہ اسی جلسہ گاہ کو عمران خان نے عوام کے سمندر سے بھرا تھا انہوں نے کہاکہ پاک امن خوشحالی کا پیغام دیکر دنیا میں ابھرے گا۔