|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث 2الگ دھماکوں میں خاتون اور بچوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نواں کلی کے علاقے زرغون آباد میں عبداللہ یوسفزئی نامی شخص کے گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ جس کے نتیجے میں عبداللہ یوسفزئی ، ان کی اہلیہ اور بچوں۔

سمیت 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہیں ۔ دریں اثناء پشتون آباد میں بھی گیس لیکیج کے باعث دھماکے میں محمد عمران نامی شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے ۔