کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے پنجگور میں فٹ بال میچ کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ انسانوں کے شہید اور زخمی ہونے والے دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے کسی رعایت کا مستحق نہیں ہیں۔ ایسے سماج دشمن عناصر کا قلع قمع آئینی ہاتھوں سے کیا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمیں اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرنے کیلئے بروقت اور فوری اقدامات اٹھائے۔گورنر یاسین زئی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔