کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور میں فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہارکیا اور کہا کہ دہشت گرد عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے صوبہ کاامن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجگور کے پر امن اور محب وطن عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ عوام کے تعاون سے پنجگور سمیت صوبہ بھر میں امن کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے شہداء لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہیداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔