|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

تربت: مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے ناظم اعلی مولانا عبدالغنی زامرانی نے بانک کریمہ بلوچ کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہادر وبے باک خاتون تھیں انکی جدائی بلوچ قوم کیلئے ایک عظیم سانحہ ہے۔

انکے اچانک موت کیلئے آج بلوچستان سراپا احتجاج ہے بلکہ پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جبکہ کینیڈین حکومت کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس موت کے تمام محرکات کو سامنے لائے۔

اور غیر جانبدار ہوکر تمام شواہد کو منظر عام پر لائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بانک کریمہ بلوچ کی اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحومہ بانک کریمہ بلوچ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔