تربت: آل پارٹیز کیچ نے 9 جنوری کو تربت میں منعقد ہونے والے قومی کانفرنس کے حوالے سے رابطوں کا آغاز کردیا اس سلسلے میں آل پارٹیز کیچ کے وفد نے بروز اتوار کنوینر غلام یاسین بلوچ کی سربراہی میں بلوچستان اکیڈمی کیچ کا دورہ کرتے ہوئے۔
معروف ادیب یوسف عزیز گچکی، مقبول ناصر، عابد علیم، جمال پیرمحمد ودیگر سے ملاقات کی اور انہیں کانفرنس کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کیچ جو بلوچستان کا آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ضلع اور مکران ڈویڑن کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے لیکن مختلف سیاسی سماجی ومعاشی مسائل کاسامنا کررہی ہے اس سلسلے میں آل پارٹیز کیچ نے چند ماہ قبل ان تمام مسائل پر جو کیچ سمیت مکران کو درپیش ہیں۔
ایک قومی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیاہے جو بروز ہفتہ 9جنوری کو تربت میں منعقد ہوگا جس میں آل پارٹیز میں شامل سیاسی جماعتوں کے مرکزی وصوبائی قائدین ورہنماء خطاب کریں گے جبکہ اس سلسلے میں آل پارٹیز کیچ کے ذیلی کمیٹی کو مختلف مکاتب فکر و تنظیموں کو دعوت دینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔