|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان سے نکالنے جانے والے چار سینئر ارکان مولانا محمد خان شیرانی حافظ حسین احمد مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی شروع کردی۔

29دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔باخبر ذرائع کے مطابق ملک بھر سے مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (پ)سے نکالنے جانے والے چار سینئر ارکان مولانا محمد خان شیرانی حافظ حسین احمد مولانا گل نصیب اور مولانا شجاع الملک نے مولانا فضل الرحمن کے خلاف صف بندی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق29دسمبر کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیاگیا ہیجس میںملک بھر سے مولانا فضل الرحمن کی پالیسیوں کے مخالف رہنما بلا لئے گئے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

مولانامحمد خان شیرانی مولانا گل نصیب خان مولانا شجاع الملک اور مولانا گل نصیب خان نے ملک بھر میں ہم خیال رہنماں سے رابطے تیز کردیئے۔