|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر حاجی نذر محمد ابابکی نے آج صبح سویرے کھڈکوچہ کے مقام پر روڈایکسیڈنٹ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے اوپر رکھے ہوئے سیکیورٹی بیریئرز کی بڑے بڑے پتھروں کی وجہ سے آہے۔

روزحادثات رونماء ہو رہے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ نے بارہا مستونگ انتظامیہ سے مطالبہ کی کہ روڈ سنگل ہونے کی وجہ سے آہے روز روڈ کے اوپر رکھے ہوئے بڑے بڑے پتھر بیریئرز کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونماء ہو رہے ہیں لیکن مستونگ انتظامیہ ان بیریئرز کو اٹھانے میں ناکام ہوچکی ہیں جسکی وجہ سے آج کا یہ دلخراش سانحہ پیش آیا۔جس میں تین نوجوانوں کے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

یہ عمل صرف اور صرف گاڑیوں سے بھتہ وصول کرنے کی خاطر لوگوں کے زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔جوکہ بالکل غلط عمل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ صوبے میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں کہ وہ لوگوں کے بھلائی کے لیے کام کریں۔

ویسے ہی بلوچستان کے وسائل صوبے پرخرچ نہیں ہورہے ہیں۔ہر دور میں اپنا مرکز بلوچستان میں ایک کٹھ پْتلی حکومت بٹھا کر اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ہم بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع مستونگ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ شاہراہوں پر آئے روز ٹریفک حادثات پر نوٹس لیکر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروانی عمل میں لاکر المناک حادثات کے روک تھام کیا جائے ۔