|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2020

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شدید دباو میں ہیں انکے پاوں کانپ رہے ہیں جسکی وجہ سے وہ پی ڈی ایم سے این ار او مانگ رہے ہیں لیکن نہ انھیں اب این ار او ملیگا اور نہ ہی ان سے کوئی ڈائیلاگ ہو گی۔

دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسے کامیاب ہو گئے اور ان جلسوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں حکومت نے سو رکاوٹیں ڈالیں لیکن پھر بھی لاکھوں افراد ہمارے جلسوں میں شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اہم اتحادی مسلم لیگ فنگشنل کے محمد علی درانی کو کس مقصد کیلئے میاں شہباز شریف کے پاس بیھج ہمیں سب کچھ معلوم ہے اب کوئی مذاکرات نہیںہونگے۔

انہوں نے کہا کہ مقدمات گرفتاریاں اور لاٹھی ہمارا راستہ اب نہیں روکھ سکتے 31 جنوری تک عمران خان نے استعفٰی پیش نہ کیا تو فروری میں استعفوں کے ساتھ اسلام آباد کا لانگ مارچ کا فیصلہ کن کردار کا حامل ہوگا ۔

ہم دونوں کارڈ کا بیک وقت استعمال کرکے حکومت کو گھر رخصت کرینگے انہوں نے کہا کہ ظلم و بربریت کا دور بہت جلد ختم ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے شیخ رشید جیسے نااہل شخص کو وزیر داخلہ بنایا جس سے ریلوے نہ چل سکی اب داخلہ وہ کیسے چلائینگے وہ ایک مداری سے کم نہیں ہے انھیں پی ڈی ایم سے نمٹنے اور بدزبانی کرنے کیلئے لایا گیا لیکن وہ پی ڈی ایم کا سامنا کھبی نہیں کر سکے گا ۔

اور اپنا دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز اور خطرناک صورتحال سے نکالنے کیلئے حکومت سے نجات ضروری ہو گیا ہے پی ڈی ایم ملک کی بقاء کیلئے کروناء کے باوجود اپنی تحریک کو چلا رہی ہے کیونکہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کویڈ19 سے بھی زیادہ خطرناک ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات بہت زیادہ خطرناک ہوچکے ہیں جمہوریت اور ائین خطرے میں پڑ چکے ہیں۔

پارلیمنٹ کا جو حال حکومت نے کردیا ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اراکین اپنے استعفے 31 دسمبر تک جمع کرا دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کے وزراء بھڑکیں مار رہے ہیں کہ ہم استعفوں کو قبول کرکے ملک بھر میں ضمنی الیکشن کرادینگے سراسر جھوٹ ہے۔

یہ الیکشن عام الیکشن ہونگے پارلیمنٹ میں اپوزیشن نہ ہو تو حکومت کس طرع اپنا رول ادا کریگی اپوزیشن جمہوریت اور پارلیمنٹ کا ایک اہم پارٹ ہے اسکے بغیر امور مملکت نہیں چل سکتے ملک میں مہنگائی۔

اسمان سے باتیں کررہی ہیں عوام اپنی زندگیوں سے تنگ آچکے ہیں بے روزگاری اپنے عروج پر ہے جھوٹوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔