مستونگ: مستونگ میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کا نظام خوش آئند مگر 500سو لائسنس جاری کرنے کیلئے ٹیسٹ ممکن نہیں ہوسکا لوگوں کو پریشانی کا سامنا کمشنر قلات ڈویژن نوٹس لیں۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کچھ عرصہ قبل مستونگ کے عوام کے سہولت کیلئے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے برانچ قائم کردیاگیاجس میں لوگوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے رجوع کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے پانچ سو خوائش مند ڈرائیور حضرات و مختلف مکاطب فکر لوگوں نے ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس بنانے کیلئے رجوع کرکے درخواستیں جمع کیئے۔
مگر آر ٹی اے حکام کی جانب سے ٹیسٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔درخواستیں جمع ہوئے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود 500 سو کے لگ بگ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء ممکن نہیں ہوسکا۔جس سے لوگوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہاہے لائسنس کا اجراء اور ٹیسٹ کا انعقاد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی قلات کی زمہ داری ہے مگر آر ٹی اے کی جانب سے لائسنس جاری کرنے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔
جس سے ڈرائیوروں اور خصوصاً سردیوں کے چٹیوں میں دیگر شہروں کی جانب جانیوالے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے مستونگ کے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن سے مطالبہ کیاہے۔
کہ ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کا نوٹس لیں اور آر ٹی اے حکام کو سختی سے پابند کریں کہ وہ لائسنس کا اجراء فوری یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مشکلات و پریشانی کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔