کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے وفاقی وزیر اطلاعات کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی نقش قدم پر چلنے کی بجائے اپنے والد کے نقش قدم پر چلے کیونکہ ان کے والد جمہوریت کے حامی تھے جبکہ بیٹا آمرانہ سوچ لے کر سلیکٹڈ وزیراعظم کو خوش کرنے میں مصروف ہیں سلیکٹڈ حکومت کے ترجمان حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لئے جمعیت علما اسلام کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں ۔
سلیکٹڈ حکومت کے پاس حکومت چلانے کے لئے کوئی میکنزم نہیں ہے جس کا سلیکٹڈ وزیراعظم نے خود اعتراف کیا ہے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں دہشتگردی چاہے۔
جس شکل میں ہم اس کی مذمت کرتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین صوبائی اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالواسع نے کہاکہ حکمران ہمارا سیاسی طور پر مقابلہ کرے ہم ان سے سیاسی جیت چکے ہیں کچھ لوگ اپنی ذاتی مفادات کی خاطر جمعیت علما اسلام کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جمعیت علما اسلام ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے ۔
جس کا مقابلہ کوئی بھی سیاسی قوت نہیں کرسکتا جمعیت علما اسلام سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف ایک مضبوط دیوار ثابت ہو ئی ہے انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی ترجمان اپنے باپ کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے سلیکٹڈ وزیراعظم کے نقش پر چل پڑے ہیں ان کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنے ناکامی کا خود اعتراف کیا ہے۔
بلکہ وہ حکومت چلانے کے بھی اہل نہیں ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے عوام کو ڈھائی سال کی حکومت کا حساب دیں کیونکہ حکمرانوں نے ان ڈھائی سالوں کے دوران ملک کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیاہے مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتیں اب سلیکٹڈ حکمرانوں سے استعفی لے کر رہے گی ان کا مقابلہ اب کوئی بھی قوت نہیں کرسکتی جمعیت علما اسلام کی عوامی مقبولیت سے خائف اور عوام کو ریلیف دینے میں ناکام سلیکٹڈ حکومت کے ترجمان جمعیت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اب حکمرانوں کی اصلیت جان چکی ہے ان کی کارکردگی صرف بیانات اور دعوں تک محدود ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کے کارکن 13جنوری کو لورالائی میں ہونے والے ریلی میں بھرپور شرکت کرے ،۔
کیونکہ اس ریلی میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین شرکت کرینگے انہوں نے ہرنائی میں ایف سی کے اہلکاروں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح بزدلانہ حملوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے ہم اس طرح واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔