|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2020

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایرانی تیل لانے والوں اور ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کاروئی کے احکامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کی گہری سازش ہے۔

عوام کو روزگار دینے کے دعویدار تابع دار خان نیازی لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے بلوچستان کے پڑھے لکھے غریب نوجوانوں کے منہ سے نوالہ چھینے کی کوشش کررہا ہے بلوچستان کی 78 فیصد عوام پہلے پہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور بمشکل کافی تکالیف کے بعد ایرانی تیل لاکر اپنے خاندانوں کی بمشکل گزارہ کرتے تھے۔اس وقت لاکھوں بیروزگار بلوچستانی نوجوان اس کاروبار سے وابسطہ ہیں ۔

اور حکومت کے ساتھ اتنے وسائل بھی نہیں کہ لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار اور ملازمتیں فراہم کرسکے نااہل اور سلیکٹڈ وفاقی حکمرانوں کیایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کہاں گیا۔

نوکریاں دینا تو دور کی بات ان ڈھائی سالوں میں لاکھوں افراد کو ملازمتوں سے فارغ کرکے نان شبینہ کا محتاج بنادیاگیا۔پی ڈی ایم کی تحریک کا غصہ بلوچستان کے غریب نوجوانوں پر نکال کر انھیں بیروزگار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جس کی نیشنل پارٹی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ نااہل وفاقی حکومت کے اس عوام دشمن اور لوگوں کو بیروزگار کرنے کے فیصلے کا ازخود نوٹس لیکر لاکھوں نوجوانوں کے بیروزگار ہونے سے بچایا جائینیشنل پارٹی عوام دشمن اقدامات کے خلاف ہرفورم پر آواز بلند کرے گی۔