|

وقتِ اشاعت :   December 28 – 2020

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اور وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز ہرنائی میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہاں جاری بیان میں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا ایف سی کے جوانوں فورسز بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردوں کی بیخ کنی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا، قوم اور فورسزدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے۔

اور وہ مل کر دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کرینگے سردار یار محمد رند نے ہرنائی میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو عناصر ایف سی بلوچستان سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور افسران پر دن رات بے جا تنقید کرتے ہیں آج وہ عناصر کیوں خاموشی اختیار کرتے ہیں یہ سوال پاکستان کی عوام ان سے ضرور پوچھیں گی۔