|

وقتِ اشاعت :   December 29 – 2020

رفائی تنظیم ڈاکٹر رفعت وہاب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام و سائیٹ ویلفیئر آرگنائزیشن اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تین روزہ فری کیمپ 2764 مریضوں کا معائنہ کیا گیا

کیمپ کے اختتام پر چئیرپرسن آر ڈبلیو فاؤنڈیشن ڈاکٹر رفعت وہاب نے کیمپ میں حصہ لینے والے میڈیکل ٹیم کے ممبران کو تعارفی اسناد اور شیلڈ پیش کی۔

سائیٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن و ڈاؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شرجیل سلطان چئیرپرسن آر ڈبلیو فاؤنڈیشن ڈاکٹر رفعت وہاب نے میڈیکل کیمپ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین روزہ آئی سرجیکل کیمپ میں 2764 مریضوں کا معاوئنہ کیا گیا 23 لاکھ روپے مالیت کے ادویات بھی مریضوں کو مفت فراہم کی گئی جبکہ 1268 مریضوں کو مفت عینک لگوائی گئی انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران مریضوں کو 11 لاکھ 41 ہزار 2 سو* مالیت کے جدید لینز لگوائی گئی 109 مریضوں کی مفت سرجری کی گئی جو کہ فی سرجری 35 ہزار روپے کے اخراجات کے ساتھ 38 لاکھ 15 ہزار روپے سائیٹ ویلفیئر نے برداشت کئے ہیں

آر ڈی ڈبلیو فاؤڈیشن کے چیرپرسن ڈاکٹر رفت وہاب کا کہنا تھا کہ سائیٹ ویلفیئر ، ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس سول ہسپتال کے تعاون سے ہم ایک بڑے اور کارآمد کیمپ منعقد کرنے میں کامیاب ہوئے گوادر میں اپنے نوعیت کا پہلا آئی کیمپ ہے جس سے سینکڑوں مریضوں کا آپریشن جدید مشینری کے ساتھ سرجری کر دی گئی ڈاکٹر رفعت وہاب کا کہنا تھا کہ اس کیمپ میں مریضوں کو مفت عینک اور دوائیاں بھی دی گی اُن کا کہنا تھا کہ سائیٹ ویلفیئر آرگنائیزیشن نے غریب مریضوں کو مفت عینک اور جدید لینز لگوا کر احسن اقدام کرلیا پروفیسر ڈاکٹر شرجیل سلطان نے کہا کہ مجھے گوادر آکر بہت خوشی ہوئی رہی ہیں

اس تین روزہ کیمپ سے سینکڑوں غریب عوام نے استفادہ کیا انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے سے سکون ملتا ہے گوادر جیسے علاقے کے لوگوں کے خدمت کا موقع ملا تو قبول کرکے ٹیم کے ساتھ گوادر پہنچ گیا آر ڈبلیو فاونڈیشن جب بھی بلائیں گے تو میں گوادر آکر مریضوں کا مفت معائنہ اور آپریشن کروں گا سائٹ ویلفیر اور آر ڈبلیو فاونڈیشن کے درمیان جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگا جس کے تحت بلوچستان بھر کے مختلف مقامات پر فری آئی کیمپ لگائے جائیں گے