کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی اورپبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اختر حسین لانگو نے بلوچستان احتجاج کر نے والے طلباء کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل صوبائی حکومت نو جوانوں کو تعلیم دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پولیس کا سہارا لے کر طلبا ء کو گرفتار کر رہی ہے ،طلبا کے گرفتاری کے خلاف بلوچستان اسمبلی میںبھی احتجاج ریکارڈ کرا یا جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان یونیورسٹی میں ایم اے /ایم ایس سی کے امتحانات میں طلبا و طالبات کو رول نمبر سلپس جاری نہیں کئے گئے۔
جس پر طلبا ء کا سال ضائع ہونے کے خد شات پیدا ہو چکے ہیں کیو نکہ آج سے امتحانات شروع ہورہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت بچوں کے مستقبل کو دائو پر لگادیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اسمبلی کے اجلاس میں طلباء کی گرفتاریوں پر احتجاج ریکارڈ کرا یا جا ئے گا ۔