|

وقتِ اشاعت :   December 30 – 2020

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبران سلیم بلوچ ،حفیظ بلوچ ، اشرف بلوچ ، امیر ثاقی نے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا ہے بی ایس او کا قومی کونسل سیشن بلوچ قومی جدوجہد میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے قومی کونسل سیشن میں اہم فیصلوں سے تنظیم کو قومی اتحاد و یکجہتی کی جانب ایک نئی رخ ملے گی انہوں نے مزید کہا ہے۔

بی ایس او پرامن باشعور طلبا سیاست کو پروان چڑھا کر حقیقی معنوں میں سیاسی شراکت داری کو یقینی بنا رہی یے موجودہ صدی علم و زانت و شعور کی صدی ہے پرامن جدوجہد و قلم و کتاب کو رہشون بنا کر قومی یکجہتی ہی قومی چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے جب تک قومی چیلنجز کا مقابلہ مضبوط سیاسی عمل و شعور کے زریعے نہیں کی جاتی بلوچ قوم یوں ہی مصائب کا شکار رہے گی ۔ قومی کونسل سیشن کے کامیاب انعقاد کے لئے ضروری ہے۔

کہ کارکن تنظیم کاری کا سلسلہ تیز کرے اور تمام آئینی طریقہ کار کو مکمل کرے انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی ایس او کے قومی کونسل سیشن میں قومی فیصلے و تنظیمی اصلاحات و مجموعی طور پر اہم سیاسی فیصلے کئے جائینگے انہوں نے مزید کہا ہے کہ طلبا سیاست پر قدغن کی آڑ میں صرف نام نہاد منفی خوشامدی مافیا کو تقویت دے گئی یے تاکہ بلوچستان کے حقوق کو ہڑپ کرکے استحصالی عوامل کے زریعے قوم کو زیر کیا جاسکے لیکن استحصالی حربوں ومنفی ہتکھنڈوں سے بلوچ قوم کسی صورت زیر نہیں ہوگی نہ ہی کسی بلوچ دشمن فیصلے کو قبول کی جاسکتی ہے