کوئٹہ: مستونگ کے علاقے ڈیگاری سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں طبی عملے کا کہنا ہے کہ لاشیں تین روز پرانی ہیںدونوں کی موت سردی کے باعث ہوئی ہے ۔
لیویز حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے ڈیگاری سے دو خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں طبی معائنہ کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں تین روز پرانی ہیں۔
اور ان کی موت سردی سے ٹھٹہرنے کے باعث ہوئی ہے ہلاک خواتین کے ورثا کا کہا ہے کہ سریاب کے علاقے کلی سردہ کی چالیس سالہ در بی بی اور 25سالہ سکینہ بی بی اتوار کو اپنے رشتہ داروں سے ملنے بس کے ذریعے ڈیگاری گئیں تھیں ۔