تربت: پی ڈی ایم کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ چیف سیکریٹری کی جانب سے ایف سی کو بلوچستان میں تیل بردار گاڈیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات اور اس کاروبار پر اعلانیہ وغیر اعلانیہ عائد پابنیدیوں کی ہم سخت مذمت کرتیہیں لاکھوں چولہے اسی کاروبار کیوجہ سے جل رہیہیں اس پر پابندی غریب عوام کی منہ سے روزی روٹی چھیننے کامترادف ہے۔
سلیکٹیڈ سرکار بلوچستان پر مسلط کرکے اختیارات مقتدرہ کے پاس ہیں جو اپنی مرضی ومنشاء کیمطابق فیصلے کرنے میں مکمل طورپر آزاد ہیں حکومت برائے نام ہے. صوبہ کو پہلے سے غیر مقتدرہ قوتیں چلارہیہیں جبکہ انہیں عوامی مفادات سے کوئی سروکار نہیں، چیف سیکریٹری نے اگر نوٹیفیکشن واپس نہیں لیاتو پی ڈی ایم شدید احتجاج کریگی اور عوام دشمن فیصلوں کیخلاف میدان میں آئیگی۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں روزگار کے زرائع پہلے سے ناپید ہیں جب سے موجودہ سلیکٹیڈ کو مسلط کیاگیا ہے وہ عوام کی منہ سے روزی روٹی کانوالہ چھین لیاہے اس مہنگائی میں عوام خودکشیاں کرنے پر مجبورہیں جبکہ موجودہ سلیکٹیڈ سرکار وانکے گماشتوں نے بلوچستان کو بالعموم وخصوصاً اہلیان مکران کو فاقوں پر مجبور کردیاہے جو باڈر پہلے سے کھلے تھے سلیکٹیڈ سرکار وانکے گماشتوں نے وہ بندکردیے ہیں۔
جبکہ حالیہ دنوں سلیکٹیڈ وزیر اعظم کے دورہ تربت کے موقع پر چھ باڈروں کو کھولنے کا فیصلہ کیاگیا مگر عملاً سارے باڈروں پر بندش لگادیاگیاہے اور تیل بردار چھوٹی گاڈیوں کو باڈروں پر بلاوجہ رکاوٹوں کاسامنا کرنا پڑتاہے ۔
ور ڈرائیور حضرات سے زبردستی کام لیاجاتاہے صوبے کا کنٹرول عملاً کسی اور طاقت کے پاس ہے جب کہ چند مہروں کو مسلط کرکے عوام نمائندے کانام دیاگیاہے عوام کے روزگار پر قدغن ہرگز برداشت نہیں اسکے خلاف ہر سطح پر احتجاج کریں گے۔