ڈیرہ اللہ یار: پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا دورہ ڈی ایچ کیو اسپتال ڈیرہ اللہ یار کے موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر صحت اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مابین محکمانہ اختلافات کھل کر سامنے آگئے خاکروب کی آسامیوں پر مسلم تعیناتی کا بھی انکشاف پارلیمانی سیکریٹری نے کا ملا جلا رد عمل دیکھنے کو ملا رپورٹ کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔
ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے دورہ کے موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر صحت نصیرآباد ڈاکٹر حماد اللہ زہری اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ثمینہ روہی کے مابین محکمانہ اختلافات بھی کھل کر سامنے آگئے ڈویڑنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حماد اللہ زہری نے پارلیمانی سیکریٹری کو بتایا کہ متعدد بار ڈی ایچ کیو کے دوروں کے دوران ایم ایس نے کبھی بھی تعاون نہیں کہا اور نہ ہی شعبہ جات کے معائنے کے پر بریفنگ دی۔
ہمیشہ ڈویڑنل ڈائریکٹر کو بائے پاس کرکے معاملات کے لیے براہ راست کمشنر سے رجوع کیا جاتا ہے اسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت ادویات ایکسرے اور گائنی سیکشن میں مسائل ہیں درپیش مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی جارہی انکشاف ہوا ہے کہ اسپتال میں خاکروب کی 11 آسامیوں میں 4 آسامیوں پر مسلم تعینات ہیں مسلم خاکروب صفائی ستھرائی کے فرائض سرانجام نہیں دیتے ۔
ایم ایس نے بتایا کہ فرائض میں غفلت کا مرتکب ملازمین کی سرزنش کی جاتی ہے تو سیاسی دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے ملا جلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپتال کے حقیقی مسائل پر توجہ دیئے بغیر صحت کی سہولیات کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ادویات کی فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حل پر خصوصی توجہ نہیں دی گئی تو مسائل مزید بڑھ جائیں گے ۔
ہمیں فوٹو سیشن کے بجائے مسائل کی طرف توجہ دیکر ڈی ایچ کیو کو معیاری اسپتال بنانا اور عوم کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہونگے ڈویڑنل ڈائریکٹر ناظم صحت اور ایم ایس کے مابین محکمانہ تعلقات کے مابین حائل خلیج کو دور کرکے ملکر کام کرنا چاہیے اس موقع پر ڈی جی صحت بھی موجود تھے۔