|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2020

گوادر: ٹرک ڈرائیور آصف ساجدی قتل کیس میں تحصیلدار مند نورخان بہمراہ دیگر 7 لیویز مْلزمان کو جرم ثابت ہونے پر 25 – 25 سال کی قید اور 50-50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوادر کی عدالت میں سیشن جج طاہر ہمایوں نے قتل کے مقدمہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تحصیلدار نور خان اور دیگر 6 لیویز ملزمان 25 – 25 سال سزا قید اور 50 – 50 ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ مزید قصاص دیت دینے اور مضروب مختیار کوزخمی کرنے پر مزید 2 -2 سال قید کی سزاسنایا گیا۔

یاد رہے تحصیلدار نورخان نے مورخہ 9 ستمبر 2019کو شم نلینٹ کے علاقے میں تلار چیک پوسٹ پر بھتہ نہ دینے پر مقتول ٹرک ڈرائیور آصف ولد اللہ داد کا پیچھا کرکے قتل کیا تھا۔

جس کے بعد ٹرک بے قابو ھوکر ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا واقعہ میں مقتول ڈرائیور آصف ساجدی کا دوسرا ساتھی مختیار ولد مولابخش بھی زخمی ہوا تھا جس کے بعد مضروب مختیار کا ٹانگ کاٹا گیا تھا جو اب معذور ہیں۔