|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2020

لورالائی: ژوب کے علاقے بادینزئی سے اغواء کردہ ڈائیو بس کو مذاکرات ناکام ہو جانے کے بعد آ گ لگا دی گئی، لورالائی ،ژوب انتظامیہ اور اغواء کاروں کے درمیان صبح سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل زمین کے تنازعہ پر چند افراد نے مسافر بس کو اغواء کیا تھا ۔

کئی روز سے ان کے ساتھ حمزہ زئی قبیلے اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری تھے، لیکن کوئی نتیجہ نیں نکلا، آج صبح کمشنر ژوب کی ہدایت پر لیویز اور ایف سی نے بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے علاقے میں کارروائی کا آغاز کیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق مخالف گروپ کی جانب سے ہم پر اندھادھند فائرنگ کر دی گئی جوابی کارروائی کے بعد مذکورہ افراد فرار ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے، مخالفین کی جانب سے سپر اختر زئی ڈائیو بس سمیت دو تین دکانیں بھی نذر آتش کر دی گئی ،بالا آخر انتظامیہ کی جانب سے چار افراد کو حراست میں لے لیاگیا، علاوہ ازیں ایک ٹریکٹر بمعہ ٹرالی ایک گاڑی آٹھ موٹر سائیکل اور دیگر سامان قبضہ میں لیکر ژوب پہنچا دیاگیا ۔