|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2020

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ مائینزاینڈ منرلز بلوچستان کے افسران اور کوئلہ کمپنی کے مابین کروڑوں روپے کی کرپشن کے گٹھ جوڑ کا سراغ لگاتے ہوئے محکمہ مائینز منرلز کے افسران اور مالکان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کر دیا ہے۔

نیب بلوچستان کی تحقیقاتی ٹیم کو کوئلہ کول کمپنی کے خلاف تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ کوئلہ نکالنے والی کمپنی نے بغیر کسی قانونی مائنینگ لائسنس سال 2007 سے 2015 کے دوران 20 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت کا 159601.4 میٹرک ٹن کوئلہ غیر قانونی طور پر نکالا۔

غیر قانونی عمل میں محکمہ مائنیز اینڈ منرلز کے افسران کی ملی بھگت اور قومی خزانے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچانے کے ٹھو شواہد حاصل کرنے کے بعد قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ کول کمپنی کے مالکان فہیم اکبر، وسیم اکبر اور محکمہ معدنیات کے افسران لیاقت درانی ، اعزاز باروزئی ، علی جان کرد، زمان کتھران اور عبدالسلام لہڑی کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔