کوئٹہ: نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پرامن و جمہوری احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے اور اس سے محروم رکھنا یا روکنے کی کوشش بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
جو قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او کے سابق چیرمین کریمہ بلوچ کی شہادت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی 2 جنوری کو کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کررہا ہے جس میں نیشنل پارٹی حصہ لے گء۔ اس سلسلے میں یکجہتی کمیٹی کے وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی قاہدین سے احتجاج کی حمایت کے حوالے سے رابطہ کیا۔
نیشنل پارٹی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے بیان میں کہاگیا کہ کریمہ بلوچ کی گمشدگی کے بعد قتل سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں کینیڈا کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کریمہ بلوچ کے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنائے اور اس قتل کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔