منگچر: بی این پی مینگل کے مرکزی نائب صدر اورخان آف قلات کے چچا و سابق صوبائی وزیر پرنس موسی جان بلوچ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے کمیشن اورکرپشن کابازارگرم کررکھا ہے ۔
میرٹ کو نظرانداز کرکے سیاسی سفارشی بنیادوں پر ملازمتوں پرتقرریاں کی جارہی ہے بلوچستان میں کرپشن پرنیب والوں کی آنکھیں بند پڑی ہوئی ہے کیا چیرمین نیب کو بلوچستان میں کرپشن نظرنہیں آرہی ہے اورنیب حکومت کی ایما پر حکومت مخالف سیاسی پارٹیوں اورپی ڈی ایم قائدین کے خلا ف جھوٹے مقدمات قائم کرکے ان کی گرفتاریاں شروع کر رکھی ہوئی ہے۔
پی ڈی ایم میں شامل گیارہ سیاسی پارٹیوں کی مولانافضل الرحمن قیادت کررہے ہیں اگرنیب نے مولانافضل الرحمن پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ملکر بھرپوراحتجاجی تحریک چلائے گی مولانافضل الرحمن ایک مدبرسیاست دان اورجمہوریت کے لیے جدوجہد کی علامت ہے اس کی گرفتاری پرسخت احتجاج کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہا رانہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی کے مرکزی و ضلعی قائدین محمدنعیم دہوار، میرقادربخش ،شہزادہ آغا قلندرجان احمدزئی ودیگربھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ قلات کو 70 سالوں سے پسماندہ رکھا گیا ہے اوریہاں کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں گیس کی سپلائی 4 ماہ سے بند ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ آنکھ مچولی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
ملازمتوں میں میرٹ کے برعکس سیاسی وسفارشی بنیادوں پر تقرریاں عمل میں لائی جارہی ہے خضدارمیں لیویز کی بھرتیوں میں میرٹ کے برعکس تقرریوں کے خلاف وہاں کے نوجوانوں نے خضدار سے کوئٹہ تک لانگ مار چ کی چاہیے تو یہ تھا ان کے ساتھ انصاف کیا جاتا مگر انہیں حق وحقوق دینے کے بجائے گرفتارکیا گیاجس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ قلات میں محکمہ تعلیم میں نان ٹیچنگ اسٹاف کے آسامیوں پر بھرتیاں عمل میں لائی گئی ہے۔
جس کی ہم شدید احتجاج کرتے ہیں اورنیب سے یہ سوال کرتے ہیں کہ لیویز کی بھرتیوں اورمحکمہ تعلیم کے ان آسامیوں کے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں پر کیوں خاموش ہے۔
گوادر کے باڑ لگانے سے ہزاروں ماہیگیروں کے روزگار چھینے کے ساتھ ساتھ گوادر کے عوام اپنی سرزمین پر اجنبی ہوجائیں گے اٹھایا ہے انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ کے نام پر ایرانی تیل کے کاروبارپابندی حکومت کی اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔