|

وقتِ اشاعت :   January 1 – 2021

تمپ:  نیشنل پارٹی تمپ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کی بندش عوام کامعاشی قتل ہے۔ یہ عوام دشمن نوٹیفکیشن ہے جو عوام کوکسی صورت قبول نہیں، ایک طرف مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور بے روزگاری نے عوام کومعاشی طورپر مفلوج بنایا ہے۔ عوام اپنی جان جھوکوں میں ڈال کر ایرانی تیل لاکر اپنے بچوں کی پرورش کرتے ہیں۔

مکران میں لاکھوں لوگوں کاگزربسر اسی کاروبارپر منحصر ہے اسے اسمگلنگ کانام دیکر قدغن لگانا ظلم کے مترادف ہے جسے نیشنل پارٹی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ ترجمان نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت نے اس علاقہ میں کونسا مدد کیا ہے اور کون سے بڑے منصوبے شروع کئے ہیں، نا کوئی خاطر خواہ معاشی سرگرمیاں شروع کی ہیں،حکومت نے بے روزگاروں کو ملازمتیں نہیں دی ہیں۔

عوام اپنے طور پر زندگی داؤ پرلگاکر خطرناک راستوں کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر تیل لاتے ہیں جس سے ان کی زندگی اور گھرون کا چولہ جلتا ہے مگر نااہل،عوام دشمن حکومت کو یہ ہضم نہیں ہوتا ۔

اور لاکھوں گھرانوں کے منہ کا نوالہ چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔ سلیکٹڈ نمائندے چھپ کا روزہ رکھ کر سب کچھ خاموشی سے دیکھ رہے ہیں مگرنیشنل پارٹی اس عوام دشمن اقدام کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔ موجودہ نااہل حکومت عوام پر اپنا اعتماد کھوچکا ہے وہ ایسے غریب دشمن اقدام پر باز آجائے۔