گوادر: ضلعی انتظامیہ کے زیرنگرانی سال نو کے آغاز پر جشن گوادر ایونٹ کا سرکاری سطح پر پہلی مرتبہ منفرد انداز میں انعقادکیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر ضان زرکون کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان کی خوبصورت ساحلی ہٹی سمارٹ سٹی گوادر کے ساحل کنارے سینڈآرٹ کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد شائقین کو دیکھنے کو مل ریا ہے سال نو کے آغاز پر ملک بھر کی طرح گوادر کے عوام سال نو کا جشن پروقار انداز اور منفرد طور پر منانے کیلئے پدی زر کے ساحل کے کنارے۔
پہنچ گئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کی تفریح کیلئے جشن گوادر کے ایونٹ سے گوادر میں جشن کا سماں ہوگیا ہے گوادر جیوانی پسنی اورماڑہ سربندن اوردیگر ساحلی علاقوں کے آرٹسٹوں نے سینڈآرٹ کے شاہکار نمونوں اوراپنے ہاتھوں کی جادوگری سے شائقین سے دادتحسین سمیٹ لی موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسی کی بدولت ترقی کے منازل طے کرتا گوادر کاساحل امن ترقی خوشحالی کی علامت بن رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گوادر میجرریٹائرڈ عبدالکبیر اورکمشنر مکران طارق قمر کی جانب سے سینڈ آرٹ کے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایونٹ سائٹ کا معائنہ اور منتظمین کی جانب سے انعامات بھی تقسیم کی گئیں ضلع گوادر میں سال نوکے آغاز ُ پر جشن گوادرایونٹ سینڈآرٹ کے مقابلوں سے ہزاروں شائقین جہاں لطف اندوزیوئے وہیں ساحل گوادر میں سال نو کاسورج امن وترقی کی امیدوں کے ساتھ شہریوں میں اک نئی زندگی کیا
آغاز کی رمق پیدا ہوئی،ضلعی انتظامیہ گوادرمحکمہ سماجی بہبوداور اسپیشل پرسن آرگنائزیشن اور ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے سال نو کے آغازپر دوروزہ میڈیکل کیمپ کا آغاز بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر میں یوا. گوادر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ معزوران کو سال نو کے آغازپر جشن کی خوشیوں میں شریک کرنے کیلئے اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کیا جاریا ہے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کیمپ کے پہلے روزتین سو سے زائد معذورافرادکا طبی معائنہ اور علاج ماہر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ایوب کی جانب سے تجویز کیاگیا،ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر زرکون نے معذوران کیلئے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا طبی عملیاور معذورافراد میں گھل مل گئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نئے سال کا جشن ہر شخص مناتا ہے۔
لیکن سال نو کی خوشیوں میں اسپیشل پرسن کو شامل کرنے کا مقصد یہ احساس دلانا ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں اسپیشل پرسن جسمانی معزوری کے باوجود سماج کی ترقی میں بھی اپنا کردار اداکرسکتیہیں ڈپٹی کمشنر نے کہ حکومت معذور افراد کو سوسائٹی کا کارآمد شہری بنانے اورانہیں بنیادی حقوق فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ عبدالکبیر نے کہا میڈیکل کیمپ کا سلسلہ آئندہ دوروزتک جاری رہیگا۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوادر کے ساحل کنارے قائم کی گء کنٹینر لائبریری کا دورہ بھی کیاجہاں شام کے اوقات نوجوان علمی تسکین کیلئے لا ئبریری کا رخ کرتے ہیں گوادر کے عوامی حلقوں نے سال نو کے آغازپرجشن گوادر ایونٹ کے انعقاد پر اظیار مسرت کرتے یائے۔
موجودہ انتظامی افسران کی جانب منفرد انداز میں جشن کی تقریبات کے انعقاد کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ گوادر سی پیک اور دیگر ترقیاتی عمل میں بھی عوا می رائے اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھاجائیگا۔