|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2021

نوشکی: ملک عبدالمجید بدوزئی مزار خان ماندائی شاہ محمد بدوزئی غلام نبی باجیزی اور داد محمد نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی کے 72سال گزرنے کے باوجود بھی قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ 700کلومیٹر اراضی کی سٹلمنٹ نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے وطن عزیز کے حقیقی باشندے اسناد اور دستاویزات رکھنے کے باوجود اپنی اراضیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت سے مطالبہ کیا نوشکی اور چاغی اضلاع کی اراضیات کی بلا تاخیرانصاف پر مبنی اسناد اور استاویزات کے مطابق مکمل سٹلمنٹ کرائی جائے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جرات مندانہ اور قابل تحسین اقدام ہے نوشکی اور چاغی اضلاع میں لینڈ مافیا اپنے معاون ڈرگ مافیا کی مدد اور معاونت سے غیر قانونی طور پر بلوچستان کے روایات کے خلاف اراضیات کے قبصہ گیری میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان میں سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت امن امان کا قیام ممکن ہوا ہے سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر وطن عزیز سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کیا انہوں نے کہا چاغی کے سرزمین نے پاکستان کو ایٹمی قوت دینے کا اعزاز بخشا جو چاغی کے عوام کے لیے اعزاز ہے قدرتی وسائل سے مالا مال اور جغرافیائی اہمیت سے اہم خطہ پستی اور پسماندگی سے دوچار ہے۔

قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ کے باشندوں کے فلاح بہبودِ پر کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا حکومت پاکستان ریکوڈک منصوبے پر بلوچستان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں نظر ثانی کرتے ہوئے تھیان کاپر کمپنی کو کام کرنے کی اجازت دیں۔

ریکو ڈک معاہدہ کو پس پشت ڈالنے سے پاکستان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے اس منصوبے کی بدولت پاکستان معاشی طور پر مستحکم خوشحالی اور ترقی کے نئے دور میں داخل ہوسکتا ہے۔