|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2021

نصیر آباد: ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی شبیر بادینی نے نصیر آباد میں قائم آئی ٹی انسٹیٹیوٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی محمد اسماعیل مینگل ڈویڑنل ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ ڈسٹرکٹ آئی ٹی آفیسر عطااللہ بنگلزئی موجود تھے عبدالرحیم بلوچ نے انہیں تعمیراتی کام اور انسٹیٹیوٹ کے درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہی فراہم کی ایڈیشنل سیکریٹری آئی ٹی شبیر بادینی نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ پہلے کی نسبت اب کافی ذیادہ ترقی کر چکا ہے۔

پوری دنیا آئی ٹی کی بدولت روز بروز ترقی کے منازل طے کررہی ہے بلوچستان میں بھی اس شعبے کو زیادہ فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ اس شعبے سے وابستہ افراد کی بہتر انداز میں رہنمائی کی جا سکے صوبے اس مقصد کیلئے بھر کے مختلف اضلاع میں آئی ٹی انسیٹیٹیو ٹ کا قیام عمل لایا گیا ہے جہاں پر سرکاری ملازمین اور سکولوں کے بچوں کو ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید مہارت دی جا سکے گی ۔

نصیر آباد میں عنقریب سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کے کورسز کروائے جائیں گے جبکہ کورونا وائرس کی لہر کے بعد اسکولوں کے بچوں کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کروایا جائے گا انہوں نے کہاکہ ہم آئی ٹی کے شعبے میں مزید نکھار لا رہے ہیں ہمارا مستقبل اسی شعبے سے وابستہ ہے اس لئے تمام محکمے آئی ٹی کے شعبے کی جانب گامزن ہیں اور آن لائن ذریعے اپنے محکموں کے امور سر انجام دے رہے ہیں۔

آئی ٹی کے شعبے نے عوام کی زندگیوں کو مزید سہل بنا دیا ہے آن لائن طریقوں سے تمام ریکارڈز کو جدید تقاضوں کے مطابق عوام کی رسائی کیلئے آسان بنایا گیا ہے تاکہ عوام کو کسی بھی مشکلات سے دوچار ہونا نہ پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں صوبہ بھر میں کمیونٹی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جہاں پر ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی جائیں گی تاکہ لوگ آن لائن طریقوں سے پڑھ کر اپنے علم میں اضافہ کرسکیں ہمارے ایکسپرٹ ایسے افراد کی ہر قسم کی معاونت کریں گے ۔