|

وقتِ اشاعت :   January 2 – 2021

گدر: بلوچستان کی وسائل اور بلوچ دھرتی کے حوالے سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ہمشیہ صف اول میں ہو کر آواز بلند کی ہے کیونکہ کہ ہمارا وڑن ہی ہے لوگوں کی خدمت چاہیے جس حوالے سے ہو دن یا کہ رات عوام کی آواز کو ہر پلیٹ فارم تک پہنچایا ہے،ہم نے نظریاتی سیاست یعنی پارلیمانی سیاست کی ہے اور ہمشیہ بی این پی عوامی نے اجتماعی کام کیے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے گدر میں حاجی عبدالرسول مینگل کے رہائش گاہ پر منعقد شمولیتی میں کیے اس شمولیتی پروگرام میں حاجی عبدالرسول مینگل،محمد یاسین ہارونی،ماما غوث بخش،نزیر زیب مینگل،یوسف ساسولی،عبداللہ ریکی، ڈاکٹر عبدالوحید لانگو سمیت اپنے سینکڑوں ورکرز کے ہمراہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

اس موقع پر حاجی میر عبدالرسول مینگل اور محمد یاسین ہارونی،میر علی اکبر گرگناڑی،میر نور احمد ملازئی،انجینئر یوسف میروانی،ڈاکٹر عبدالوحید لانگو،بشیر احمد گرگناڑی،نوجوان اتحاد گدر کے وائس چیئرمین حبیب زہری سمیت دیگر لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری وہ واحد لیڈر ہے جو سوراب و گدر کے مظلوم عوام کی آواز بن ان کی خدمت کی ہے اور قومی جدوجہد کا حصہ بن بلوچ عوام کی سوچ و فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے انہیں روزگار فراہم کیے ہیں۔