|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

دکی:بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر ایک کان کن جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقامی کوئلہ کان میں ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کے باعث ٹرالی کی زد میں۔

آکر ایک کان کن فدا محمد ولد اخد محمد نوزئی سکنہ افغانستان جاں بحق جبکہ امین اللہ ولد اختر محمد زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کان کن کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔