ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی سیکرٹری کالجز اینڈ ہائر ایجوکیشن بلوچستان محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ تمام کالجز میں اساتذہ کی کمی کو جلد پوری کرنے کے لئے مختلف مضامین کے لیکچرارز کی آسامیوں کو بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر کرنے کے لئے تیزی سے کام جاری ہے۔
لیکچرارز اسٹنٹ پروفیسرز و ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو اگلے گریڈز میں پرموٹ کرنے کے لئے بہتر قواعد وضوابط کے ذریعے اگلے گریڈوں میں ترقی مل رہی ہے جس سے تمام اساتذہ کووقت پر ان کے حق مل رہاہے کالج ہذا کے اساتذہ اپنی فرائض و ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا کر تعلیم جیسے شعبے سے وابستہ سفید پوش طبقہ پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ دیں ہمیں جولقب اورمرتبہ ملاہیوہ سب استادہی کی وجہ سی ہے۔
صوبے کے تمام کالجز کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے پروفیسر برادری کی تعلیمی خدمات سے انکار کرنا ممکن نہیں تعلیم ہی کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے بی ایس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں کالجز کی مستقبل بی ایس پروگرام سے وابستہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج کے دورے کے موقع پر پرنسپل کالج ھذا پروفیسر جان محمد کھوسہ و دیگر پروفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس سے قبل سیکرٹری کالجز نے کالج کے مختلف لیبارٹریز اور بی ایس رومز اور بی ایس لیب کا دورہ کیا کالج کے لان میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا پرنسپل نے سیکرٹری کو کالج کے تمام مسائل سے آگاہ کیا سیکرٹری محمد ہاشم غلزئی نے کالج کے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے مستقبل کے ضامن طلبہ اور طالبات بہترین جدید سائنسی علوم سے آراستہ ہوکر مستقبل میں بہتر انداز میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہائر ایجوکیشن پر اربوں روپے خرچ کررہی ہے تاکہ قوم کے بچے مفت تعلیم حاصل کرسکیں سیکرٹری تعلیم نے کالج لائبریرین پرزوردیتیہوئ یکہاکہ لائبریری میں بلا تعطل طلباکو ان کے پسندیدہ کتب فراہم کی جائے تاکہ کتابوں سے طلباکو مطالعہ کرنے سے دلچسپی اور شوق پیدا ہو۔
کیونکہ کتابوں سے نزدیکی اور محبت طالب علم کو بہترین انسان بنانے کا ضامن ہوتا ہے صوبے کے تمام کالجز کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے ہائر ایجوکیشن کالجز نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائی ہے وزیر تعلیم کی تعلیم دوست پالیسیوں کے باعث صوبے میں تعلیم ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔