|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2021

کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں مچھ کے علاقے گشتری میں کوئلہ کان کے 10مزدورون کے سفاکانہ اور ظالمانہ طریقے سے قتل کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آدھی رات کے دوران شناخت کر کے مزدورون کے ہاتھ پیر باندنے کے بعد انہیں وحشیانہ طریقے سے ذبح کرنے کے عمل کو بربریت کی بد ترین مثال قرار دیا ۔

بیان میں کہا گیا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر دہشتگردگروہوں کی جانب سے بلوچستان کے عوام اور ہزارہ قوم کو جس طرح کا پیغام دیا گیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ظلم وبربرت کی داستانیں رقم کرنے والے دہشتگردوں کے عزائم مستقبل اور سال کے دوران کسی طرح درست نہیں ہوسکتے ۔

ان ظالموں نے انسانوں کے گردن کاٹ کر واضح کیا ہے کہ ان کے دل میں کسی کیلئے رحم کا کوئی جذبہ موجود نہیں قتل کا یہ طریقہ صوبے کے ا قوام وقبائل میں کبھی اور کسی طرح رائج نہیں رہا یہاں دشمنی اور دوستیاں اعلانیہ طور پر کی جاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صوبے کے تمام اقوام واقبائل کے درمیان روابط انتہائی برادرانہ اور دوستوں پر مبنی تعلقات قائم ہے ہمیں کسی قوم اور قبیلہ سے کبھی اور کسی طرح کی شکایت نہیں ہے ایسے اقدامات کے ذریعے صوبے کے برادر اقوام کے درمیان تعصبات اور دوریاں پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے صوبے میں آباد اقوام وقبائل نے اپنے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکامی سے دو چار کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 2سالوں کے دوران صوبے میں مثالی امن وامان کیساتھ طرقی وکاروبار کے فروغ میں اضافہ ہورہا تھا صوبے کے دیگر ا قوام میں امن اور انسانیت دشمن قوتوں کو صوبے کاامن اور ترقی کا عمل کسی طرح پسند نہیں آیا اور ایک بار پھر خون کی ہولی کے ذریعے کئی۔

خاندانوں کو دائمی غم کا شکار بن ڈالا اس واقعہ کے ب عد صوبے کے تمام اقوام بالخصوص ہزارہ قوم کسی بھی قسم کی سازش کو ناکامی سے دو چار کرنے اور آئندہ مزید محتاط روی کے ساتھ اپنے روزمرہ کے معمولات کی انجام دہی کا منصوبہ بنائے بیان میں کہا گیا کہ کوئلہ کے کانوں میں مزدوری کرنے والے محنت کشوں کا کسی کے ساتھ کسی قسم کی دشمنی نہیں ہوسکتی۔

یہ وہ بے ضرر طبقہ کہ جو اپنے اور اپنے اہل خانہ کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے ہزاروں فٹ زیر زمین مشقت کرنے پر مجبور تھے ان محنت کشوں کی زندگیاں پہلے ہی خطروں سے دو چار تھی جنہیں سفاکیت اور بربریت کے ساتھ قتل کر کے ان کے اہل خانہ کوزندگی بھر خون کے آنسوئوں رونے پر مجبور کیا گیا ہے ۔

بیان میں سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قاتلوں کے خلاف موثر کارروائی اور فوری طور پر انہیں عبرت کا نشانہ بنا نے کا مطالبہ کیا اس دوران پارٹی سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد،سیکرٹری مالیات ورکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل،مرکزی رہنماء محمد رضا ہزارہ اور کاکنوں کی بڑی تعداد میتوں کو لینے جائے واقعہ گئے اور وہاں سے میتوں کے ساتھ واپس آئیں۔