تفتان: پاکستانی سرحدی حکام کا راہداری گیٹ تفتان کے مقام پر ایرانی سرحدی حکام سے ملاقات تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحد پر واقع راہداری گیٹ کے مقام پر اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے مرزبان گریڈ 2 محمد قاسم پیری سے ملاقات کی۔ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر تفتان عصمت اللہ اچکزئی ۔
ایف سی 109 ونگ کے کیپٹن عامر ،انچارج راہداری گیٹ میر الہی بخش نوتیزئی اور جبکہ ایرانی وفد میں مرزبان گریڈ 2 قاسم پیری ،نمائندہ مرزبان محمد رضا شامل تھے اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے پچھلے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیرو پوائنٹ گیٹ کے کیا پیش رفت ہوا ہے کیونکہ تفتان اور ضلع کے تمام لوگوں کا ذریعہ معاش زیرو پوائنٹ گیٹ سے وابستہ ہے۔
اس کی بندش سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ایرانی ہم منصب نے کہا کہ اس متعلق ہم نے اپنے بالا حکام کو خط بھیج دئیے ہیں تاہم ہمیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے اور ہم کوشش کرتے ہیں کہ اگلے میٹنگ میں آپ لوگوں کو خاطر خواہ جواب دیں اس کے ملاقات میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔